ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں برڈ فلو سے راحت کی خبریں ، غازی پور منڈی میں تمام مرغیاں محفوظ ، ٹیسٹ نگیٹیو

دہلی میں برڈ فلو سے راحت کی خبریں ، غازی پور منڈی میں تمام مرغیاں محفوظ ، ٹیسٹ نگیٹیو

Thu, 14 Jan 2021 21:43:10    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس کی تباہی کے درمیان برڈ فلو کی دستک نے دہلی کے لوگوں کو خوف میں پیدا کردیا ہے ۔فی الحال دہلی والوں کے لئے ایک راحت کی خبر  یہ ہے کہ غازی پور منڈی میں تمام مرغیاں محفوظ ہیں اور ان کا برڈ فلو ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ غازی پور منڈی ایشیاء کی سب سے بڑی چکن مارکیٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیا کی سب سے بڑی چکن مارکیٹ غازی پور سے لیے گئے تمام 100 نمونوں کی برڈ فلو رپورٹ منفی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہلی میں پولٹری پرندوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ایسی صورت میں دہلی والوں کے لئے یہ ایک راحت کی خبر ہے۔اتوار کے روز لال قلعے میں 14 کوے ملے اور سنجے جھیل میں 4 بطخ مر دہ پائے گئے ۔ لیب کو بھیجے گئے 8 نمونوں میں سبھی کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی۔ دہلی کے محکمہ جانورکے مطابق مرے ہوئے کووں اور بطخوں کے 8 نمونے جانچنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ برڈ فلو نے بھی دہلی میں دستک دی ہے۔


Share: